سچن تنڈولکر The Ranking.comپر 2013ء کے بہترین کرکٹر

میڈرڈ  27 مارچ 2014/  پی آر نیوز وائر/   –

– 82,000 سے زائد رینکرز نے انتخاب میں حصہ لیا
– تقریباً 31 فیصد پوائنٹس کے ساتھ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی نمبر 1 رہے
– بھارتی کھلاڑیوں سے بھری ہوئی اولین 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل

انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند روز قبل، کرکٹ شائقین نے TheRanking.com  پر ظاہر کیا کہ وہ اب بھی کس قدر پرجوش ہیں۔ اس طرح کہ 82,000 رینکرز نے سچن تنڈولکر کو ریٹائرمنٹ کے سال میں 2013ء کا بہترین کھلاڑی نامزد کیا۔

تاریخ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے سچن کے لیے یہ ایک شاندار اختتام رہا جنہوں نے کل مجموعے میں سے تقریباً 31 فیصد پوائنٹس حاصل کیے۔ سچن تنڈولکر نے اپنے قریبی ترین حریف رائل چیلنجرز بنگلور کے ویراٹ کوہلی کو واضح فرق سے پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 17.14 فیصد پوائنٹس حاصل کیے۔ فہرست میں چنئی سپر کنگز  کے ایم ایس دھونی 14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

سچن تنڈولکر کو بھارت میں دیوتا کی حیثیت حاصل ہے۔ سابق کھلاڑی، جو اب 41 سال کے ہونے والے  ہیں،نوجوانوں کے لیے بھی ایک مثال رکھتے ہیں۔ درحقیقت 66.7 فیصد ووٹرز 24 سال سے کم عمر ہیں جو کرکٹ پرستاروں کی نئی نسل میں بھی ان کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

گو کہ ووٹ دینے والوں کا تعلق دنیا بھر سے تھا لیکن زیادہ تر ووٹنگ بھارت سے کی گئی،  جہاں 75,000 سے زیادہ افراد نے سچن کو ووٹ دیے۔ پاکستان، سعودی عرب، برطانیہ، ہسپانیہ، متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا نے بھی پول میں حصہ لیا۔

شاہد آفریدی بہترین پاکستانی کھلاڑی

مزید برآں، سچن، کوہلی اور دھونی کے علاوہ ایک بڑی حیران کن شمولیت بوم بوم آفریدی کی رہی، پاکستان کے کپتان اور ملک کے بہترین کھلاڑی۔ آفریدی 43.212 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں اگلے پاکستانی سعید اجمل ہیں جو پول میں 25 ویں نمبر پر رہے۔

کرکٹ پرستار TheRanking.comپر اپنے خود بیانیہ پلیٹ فارم میں اب بھی پسندیدہ درجہ بندی میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ دراصل “2014ء میں بہترین کھلاڑی کون ہوگا” کی درجہ بندی اب بھی موجود ہے۔

رابطہ: اٹالا مارٹن : 459041(630) 34+
+34(630)459041
ذریعہ: The Ranking.com

Leave a Reply